آبنائے ہرمز میں کوئی ٹرانزٹ فیس نہیں لگے گی :اسحاق ڈار
پاکستان 47 سال میں پہلی بار امریکا وایران کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہوا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 60 روز کے دوران آبنائے ہرمز میں کوئی ٹرانزٹ فیس نہیں لگائی جائے گی۔ العریبیہ ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان 47 سال میں پہلی بار امریکا اور ایران کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ تباہ کن تھی اور اس کا معیشت پر منفی اثر پڑا، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تین تکنیکی ٹیمیں شریک ہیں جو جوہری فائل، منجمد فنڈز اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر یں گی ۔