نوجوانوں کیلئے آرگینک فارمنگ پیکجز متعارف کرائے جائیں، نجم مزاری
لاہور(این این آئی)آرگینک زراعت اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے۔۔۔
پنجاب حکومت کے صوبے میں جدت، ترقی، مواقع اور تبدیلی کے 1995 ارب روپے مالیت کے پروگرام میں آرگینک زراعت اور آرگینک فوڈ انڈسٹری کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شعبہ برآمدات، روزگار اور دیہی معیشت کے استحکام کیلئے غیر معمولی صلاحیت کا حامل ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو زراعت کی جانب راغب کرنے کیلئے آرگینک فارمنگ کے خصوصی پیکیجز، آسان قرضے ، سبسڈیز اور تربیتی پروگرام متعارف کرائیں۔