انجمن تاجران کا1,035 ارب گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم
لاہور (آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نیحکومت کو چاروں صوبوں کی جانب سے 1,035 ارب کی گرانٹ کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
موجودہ قومی مالیاتی و معاشی چیلنجز، سکیورٹی صورتحال، قومی اہمیت کے ترقیاتی منصوبوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی جیسے معاملات میں وفاق کو مالی طور پر مستحکم بنانا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی تعاون قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کے لیے خوش آئند پیشرفت ہے۔