چیونگ گم دل کی صحت کیلئے مفید؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

چیونگ گم دل کی صحت کیلئے مفید؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

لندن (نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے چقندر، پالک یا کیل جیسی سبزیاں کھانے کے بعد ببل گم چبانا بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔

کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی آف ریڈنگ کی تحقیق کے دوران محققین نے دریافت کیا کہ میٹھی چیونگ گم اس عمل کو بہتر بنا سکتی ہے ۔دل اور خون کی نالیوں کے ماہر اینڈریو ویب نے کہا کہ ہم نے پہلے یہ دیکھا تھا کہ جب گریپ فروٹ جوس کو چقندر کے جوس کے ساتھ پیا جائے تو تھوک کی تیزابیت کم ہو جاتی ہے اسی لیے ہم نے یہ جانچنے کا فیصلہ کیا کہ اگر تھوک کی تیزابیت بڑھائی جائے تو کیا نائٹریٹ سے نائٹرائٹ بننے کا عمل مزید تیز ہو سکتا ہے ۔تحقیق میں رضاکاروں کو چقندر کے جوس کا ایک شاٹ پلانے کے بعد کئی گھنٹوں تک چیونگ گم چبانے کو کہا گیا کچھ افراد کو زیادہ شوگر کی مقدار والی جیونگ گم دی گئی جبکہ دوسروں کی شوگر فری تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں