مرید کے : سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،3فرار

مرید کے : سی سی ڈی کے ساتھ  مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،3فرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مرید کے میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مقا بلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہو گئے ،

بتایا گیا ہے کہ پولیس گشت پر تھی اس دوران پولیس کو دیکھ کر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ،پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی شناخت عمر مقبول اور فیصل کے نام سے ہوئی، دوماہ قبل انہوں نے جی ٹی روڈٖ پر دوران ڈکیتی شہری کو قتل کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں