رنگ روڈ پر گاڑی سے سب انسپکٹر کی لاش برآمد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )رنگ روڈ پر گاڑی سے سب انسپکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے ،
بتایا گیا ہے کہ ایک گاڑی کافی دیر سے رنگ روڈ پر کھڑی تھی جب پولیس نے چیک کیا تو گاڑی میں سب انسپکٹر طاہر کی لاش پڑی تھی جس کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔