نشتر کالونی : 40سالہ شخص نے گولی مار کر خودکشی کر لی
کاہنہ (نمائندہ دنیا) نشتر کالونی میں 40 سالہ شخص نے گولی مار کر خودکشی کر لی ،
اٹاری سروبہ ٹیپو پارک کے رہائشی 40 سالہ ارشد نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر پستول سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔