تیسرے اسپارک ٹینک بیچ کے گریجویشن کی شاندار تقریب کا انعقاد

تیسرے اسپارک ٹینک بیچ کے گریجویشن کی شاندار تقریب کا انعقاد

لاہور(بزنس ڈیسک)پاکستان میں 10 سے 19 سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئے بیکن ہاؤس کے زیر اہتمام پہلے کاروباری انکیوبیٹر پروگرام اسپارک ٹینک کے تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جو دی اسپارک ٹینک شوکیس کے عنوان سے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

اس شوکیس میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی جانب سے اگست 2025 سے مارچ 2026 کے دوران تیار کیے گئے 14 اسٹارٹ اپس پیش کیے گئے ۔ ان اسٹارٹ اپس میں مختلف منصوبوں میں ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے ایسے مسائل کے حل پیش کیے گئے ہیں جن پر عموماً کم توجہ دی جاتی ہے ، جن میں رسائی اور شمولیت کو بہتر بنانا اور روزمرہ کے کاموں کو آسان بنانا شامل ہے ۔ تقریب میں ایک ایکسپو کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں طلبہ نے سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپ انڈسٹری کے ماہرین، طلبہ، والدین اور ماہرین تعلیم پر مشتمل شرکاء کے سامنے اپنے کاروباری آئیڈیاز اور اسٹارٹ اپس متعارف کرائے ۔اس موقع پر بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاسم قصوری نے کہا کہ اسپارک ٹینک کا مقصد نوجوانوں کو ایسے مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے جو مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے ۔ ہمارے گریجویٹس نے سوچ سمجھ کر سوالات اٹھانے ، خود پہل کرنے ، ناکامیوں سے سیکھنے اور مسلسل خود کو نئے حالات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ، اور یہی وہ ‘فیوچر ریڈی’ سوچ ہے جس کی آج کے نوجوانوں کو ضرورت ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں