لاکھوں کے ڈاکے ، کاہنہ میں مزاحمت پر شہری قتل

لاکھوں کے ڈاکے ، کاہنہ میں مزاحمت پر شہری قتل

رائیونڈ سوا 4لاکھ، گوالمنڈی میں 3لاکھ 70ہزار روپے چھین لئے گئے شادمان،مزنگ، مصطفی آباد،کوٹ لکھپت ودیگر علاقوں میں بھی وارداتیں

لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ودیگر سامان چھین لیا جبکہ کاہنہ میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا۔ بتایا گیا کہ اسلم ایل ڈی چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے لوٹنے کی غرض سے روکا ،اسلم نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ،اسلم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا ۔ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ۔رائے ونڈ میں موسیٰ سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں منصور سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں یاسر سے 3لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ندیم سے 3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں جہانزیب سے 3لاکھ روپے اور  موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستار سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، کوٹ لکھپت سے فریاد سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ، باٹا پور سے اخلاق سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا،نوانکوٹ سے شہباز، شادمان سے اعجاز ،مزنگ سے افضال اور گارڈن ٹاؤن سے امجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں