تجارتی کشیدگی:چین کا10 امریکی کمپنیز پر برآمدی پابندی اعلان

تجارتی کشیدگی:چین کا10 امریکی کمپنیز پر برآمدی پابندی اعلان

چین نے 46امریکی کمپنیز سے سرکاری خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی پابندیوں کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ ؛ جوابی اقدام کیا :وزارت تجارت

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے دفاع اور نایاب معدنیات کی کان کنی سے وابستہ 10 امریکی کمپنیز پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ بیجنگ کے مطابق یہ اقدام امریکا کی جانب سے چینی کمپنیز کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے ۔ چینی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ پابندیوں کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ ہے اور متعلقہ کمپنیز کے ساتھ جاری برآمدی سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔ اس کے علاوہ چین نے 46 امریکی کمپنیز سے سرکاری خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ ان اداروں میں لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون اور بوئنگ کے دفاعی شعبے سمیت متعدد بڑی امریکی کمپنیز شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی اور دفاعی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں