جب ماں پاس نہ ہو تو زندگی بالکل مختلف ہو جاتی ہے :زاویار نعمان
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے ، ابھرتے ہوئے اداکار زاویار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ جب ماں پاس نہ ہو تو زندگی بالکل مختلف ہو جاتی ہے ،
زاویار نعمان اعجاز کیمطابق جب امی نہیں ہوتیں تو میں دیر تک سوتا رہتا ہوں، اگر شوٹنگ کے لیے نہ اٹھنا ہو تو شاید میں مسلسل سوتا ہی رہوں، جب ماں پاس نہ ہو تو زندگی بالکل مختلف ہو جاتی ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے جنت مل گئی ہو، آپ شام تک آرام سے سوتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ جب امی گھر پر ہوتی ہیں تو اٹھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا تھا۔