کچھ لوگوں کو چھپکلیوں سے ڈر کیوں لگتا ہے ؟حقائق جانئے

کچھ لوگوں کو چھپکلیوں سے ڈر کیوں لگتا ہے ؟حقائق جانئے

لاہور(نیٹ نیوز)کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں چھپکلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جبکہ دوسری طرف کچھ لوگ اسے دیکھ کر ہی خوف سے کانپنے لگتے ہیں۔

 ڈر صرف اس چیز کا نہیں ہوتا بلکہ ہمارا دماغ اس چیز کے بارے میں کیا سوچتا ہے ، اصل بات یہ ہے ۔ کچھ لوگ اچانک حرکت کرنے والی چیزوں سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ اگر کسی بچے کے سامنے اس کے والدین چھپکلی کو دیکھ کر چلائیں یا کمرے سے بھاگ جائیں، تو بچہ بھی غیر ارادی طور پر یہی سیکھتا ہے ۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر سنیل ماریا بینیڈکٹ نے اس بارے میں کہا کہ یہ چھپکلی کا ڈر نہیں بلکہ اس کی بناوٹ، جلد اور اچانک تیز رفتاری سے چلنے کا انداز ہے جو انسانی دماغ کے خطرے کے نظام کو بیدار کر دیتا ہے جس سے دل تیز دھڑکنے لگتا ہے اور پسینہ آنے لگتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق رویے کی تھراپی اور بتدریج سامنا کروانے والے طریقے سے اس خوف کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں