66سال پرانے تیل میں چکن فرائی کرنے کا انکشاف

66سال پرانے تیل میں چکن فرائی کرنے کا انکشاف

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے معروف فرائیڈ چکن ریسٹورنٹ نے ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ۔

جاپان فرائیڈ چکن گراں پری میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسٹورنٹ ‘واکاٹوری’ کے مالک نے بتایا کہ ان کے مزیدار چکن کا راز ایک ایسا تیل ہے جو گزشتہ 66 برس سے استعمال ہو رہا ہے ۔ ریسٹورنٹ کے تیسرے نسل کے مالک یوشی ہیرو تسوچیا کے مطابق 1960 میں دکان کے قیام کے بعد سے فرائنگ آئل کبھی مکمل طور پر ضائع نہیں کیا گیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ‘پرانا تیل’ چکن کو منفرد ذائقہ اور خوشبو فراہم کرتا ہے جو نئے تیل سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انتظامیہ نے وضاحت کی کہ وہ اصل میں 66 سال پرانا وہی تیل استعمال نہیں کر رہے ۔ ہر رات تیل کو احتیاط سے فلٹر کرکے گوشت کے ذرات اور دیگر آلودگیاں نکال دی جاتی ہیں صرف تھوڑی مقدار میں پرانا تیل ذائقے کے طور پر رکھا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں