کئی اداکاراؤں نے خاندانی مشکلات کے باوجود نام بنایا:بشری

کئی اداکاراؤں نے خاندانی مشکلات کے باوجود نام بنایا:بشری

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ اور میزبان بشری انصاری کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری کی بعض معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں ہی چھوڑ دیا تھا تاہم اس کے باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

بشری انصاری نے اپنے حالیہ ویلاگ میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں نام نہیں لے رہی، لیکن ہماری انڈسٹری کی کئی باصلاحیت اور کامیاب اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں بچپن میں ان کے والد چھوڑ گئے تھے ، وہ اپنی ماں کے ساتھ رشتے داروں کے ہاں رہیں، مشکلات کا سامنا کیا اور بعد میں محنت کر کے نمایاں مقام حاصل کیا، کچھ نے شادی بھی کر لی ۔بشری انصاری نے کہا کہ میں سمجھ نہیں سکتی کہ کوئی باپ اپنے بچوں کو کیسے چھوڑ سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں