چاندی189،سونا 4643روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

 چاندی189،سونا 4643روپے مہنگا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا4لاکھ 42ہزار 636،دس گرام3لاکھ 78ہزار 345کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4202 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4643 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4179 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہوگئی تھی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 189 روپے کے اضافے سے 7151 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 278.22روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.25 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں