کامیاب عورت کو منفی انداز میں دیکھا جاتا ہے :جویریہ عباسی
کراچی (آئی این پی) اداکارہ جویریہ عباسی نے معاشرے میں کامیاب، خود مختار اور پراعتماد خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے دہرے معیار پر کھل کر تنقید کی ہے ۔
ایک انٹرویو میں جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ معاشرہ اکثر بااعتماد اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والی خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ سختی سے جج کرتا ہے ۔اداکارہ کے مطابق ایسی خواتین جو روایتی سماجی توقعات کے مطابق زندگی گزارتی ہیں، انہیں مثالی اور نیک قرار دیا جاتا ہے ، جبکہ اپنے خوابوں اور اہداف کے حصول کے لیے کھل کر کوشش کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔جویریہ عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک عام سوچ پائی جاتی ہے کہ اگر کوئی عورت خوش، خود اعتماد اور کامیاب ہو تو اسے منفی انداز میں دیکھا جاتا ہے ۔