کبریٰ خان کی بھارتی اداکارہ سارہ خان اور شرمیلا ٹیگور سے ملاقات

کبریٰ خان کی بھارتی اداکارہ سارہ  خان اور شرمیلا ٹیگور سے ملاقات

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ کبریٰ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں بھارتی اداکارہ سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ خوشگوار ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں کبریٰ خان ایک میز پر شرمیلا ٹیگور اور سارہ علی خان کے ہمراہ موجود ہیں۔ منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا ٹیگور میز کے دوسری جانب بیٹھی ہوئی ہیں اور وہ ایک پیالے سے چمچ کے ذریعے کچھ نکال کر محبت بھرے انداز میں کبریٰ خان کی جانب بڑھاتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کرتی ہیں اور پیش کی گئی چیز خوشی سے قبول کر لیتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں