ہفتے میں دو دن فون سے دوری، حیرت انگیز تجربہ
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ ہر جمعہ کی رات اپنا آئی فون بند کر کے اتوار تک ایک سادہ کی پیڈ والا فون استعمال کرتا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ابتدا میں یہ تبدیلی غیر معمولی محسوس ہوئی، لیکن جلد ہی اس نے میری روزمرہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنا شروع کر دئیے ۔
سوشل میڈیا، نوٹیفکیشنز اور مختلف ایپس سے دوری کے باعث مجھے کافی اضافی وقت میسر آیا۔صارف کے مطابق اس دوران میں نے کتابیں پڑھنا شروع کیں، اپنی بیٹی کے ساتھ زیادہ وقت گزارا اور اہل خانہ کے ساتھ معیاری وقت میسر آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھانے کے اوقات، گھریلو گفتگو اور روزمرہ کے چھوٹے لمحات میں مداخلت کم ہو گئی، جس سے ذہنی سکون اور توجہ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس تجربے سے بے چینی میں کمی آئی اور ذہن پہلے سے زیادہ پُرسکون محسوس ہوا۔