پریانکا چوپڑا اور انجلینا جولی اکٹھے جلوہ گر ہونے کو تیار

پریانکا چوپڑا اور انجلینا جولی اکٹھے جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی (آئی این پی) ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ایک ایسے ہالی ووڈ پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ عالمی سٹار انجلینا جولی بھی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

 تاہم اداکارہ نے اس منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے ۔اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں موجود دونوں اداکاراؤں کے مداحوں میں بے حد تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آیا یہ جوڑی کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی، پریانکا چوپڑا کے مطابق یہ نیا بین الاقوامی پروجیکٹ ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے ، کیونکہ اب وہ اس مقام پر پہنچ چکی ہیں جہاں انہیں اپنے کام کے انتخاب میں مکمل آزادی حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں