پنجاب حکومت غیر ملکی خواتین واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا یقینی بنائے ، مانڈوی والا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے خواتین اور غیر ملکی مہمانوں کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا لاہور کے افسوسناک واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ایسے واقعات پاکستان کے عالمی تشخص کو نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا یقینی بنائے۔