کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی رہنمائوں کا چیف جسٹس کو خط

کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی  رہنمائوں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور ( کورٹ رپورٹر )پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے چیف جسٹس آف پاکستان کو یاددہانی کیلئے خط لکھ دیا۔

 وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ9 مئی مقدمات کا ٹرائل منصفانہ نہیں، آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،پولیس اہلکاروں کے بیانات پر سزائیں سنا دی گئیں،ٹھوس شواہد موجود نہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج ، سیف سٹی ریکارڈ، جیوفینسنگ اور ڈیجیٹل شواہد پیش نہیں کئے گئے ،سیاسی قیدیوں کی اپیلوں پر فوری سماعت یقینی بنائی جائے ، انہوں نے استدعا کی ہے کہ غیر مصدقہ سرکاری گواہی پر دی گئی سزاؤں کا آئینی معیار پر جائزہ لیا جائے ،عدالتی آزادی، غیر جانبداری اور شفاف ٹرائل کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں