لاہورہائیکورٹ:شناختی کارڈ بلاک کرنے کے فیصلے کالعدم قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے بارے میں ماتحت عدالتوں کے حکم کوکالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شناختی کارڈ کسی بھی شہری کی شناخت ثابت کرتا ہے شہری سے یہ حق نہیں چھینا جاسکتا، فیملی کورٹ کی جانب سے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنیکا حکم نہیں دیا جاسکتا ہے ،عدالت ماتحت عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتی ہے ، درخواست گزار کی اہلیہ نے نان و نفقہ کیس میں ڈگری پر عملدرآمد کروانے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے فیصلے کیخلاف درخواست گزار نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا ، سیشن کورٹ گجرات نے درخواست کو خارج کردیا۔