بینکنگ سمٹ 2026کا اختتام، 1200سے زائد شرکا

بینکنگ سمٹ 2026کا اختتام، 1200سے زائد شرکا

مالیاتی شعبے کا مستقبل باہمی تعاون سے تشکیل پائے گا، چیئرمین پی بی اے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت دوسری پاکستان بینکنگ سمٹ 2026 اختتام پذیر ہوگئی ۔دو روزہ سمٹ میں 1,200 سے زائد شرکا نے شرکت کی جب کہ 15 سے زائد بین الاقوامی مقررین اور 20 سے زائد مقامی ماہرینِ فکر بھی شریک تھے ۔پاکستان بینکنگ سمٹ 2026 میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ، اور سٹی کے گلوبل ہیڈ آف سروسز، شاہ میر خالق نے کلیدی خطابات کیے ۔ اس کے علاوہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے بانی پرو چانسلر سید بابر علی کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی سمٹ کا حصہ تھا۔سمٹ کے اختتام پر اپنے چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ظفر مسعود نے کہا کہ بینکنگ سمٹ نے اس بات کو مزید واضح کیا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی شعبے کا مستقبل باہمی تعاون سے تشکیل پائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں