مرکنٹائل ایکسچینج میں 87611لاٹس کی ٹریڈنگ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں دھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور۔۔
زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 87,611 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ کل کاروباری حجم 32.235 ارب روپے رہا۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (19.181 ارب روپے )میں ہوا، جس کے بعدکاٹس(4.114 ارب روپے )، ایس ایس ڈی کیو100 (3.958 ارب روپے )، سلور (1.136 ارب روپے )، ایس اینڈپی 500 (930.788 ملین روپے ) شامل ہیں۔