اسحاق ڈار کی انتونیو گوتریس انڈونیشین وزیر سے ملاقاتیں

 اسحاق ڈار کی انتونیو گوتریس  انڈونیشین وزیر سے ملاقاتیں

اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

خطے اور دنیا کی تازہ ترین اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے ، امن کے فروغ، پائیدار ترقی اور سب کے لئے مساوی و جامع پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی،انہوں نے انڈونیشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور ایرلانگا ہرتارتو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈونیشیا کے صدر کے پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر عمل درآمد، اہم اقتصادی اور ترقیاتی نتائج کا بھی جائزہ لیا ،دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے ،دستخط کی تقریب سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی صدر شی جن پنگ کے کانفرنس میں شریک وفود کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...