شہبازشریف سیاحتی مرکز ڈونگا گلی پہنچ گئے ،نوازشریف پہلے ہی قیام پذیر،مریم نواز کی آمد بھی متوقع
مری(نمائندہ دنیا)وزیراعظم شہباز شریف براستہ مری ایکسپریس وے گلیات کے سیاحتی مقام ڈونگا گلی پہنچ گئے جہاں وہ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔
وزیراعظم کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے گلیات کے علاقے چھانگلہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پر قیام پذیر ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بھی گلیات آمد متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی رہائش گاہیں چھانگلہ گلی اور ڈونگا گلی میں ایک دوسرے سے محض چند منٹ کی مسافت پر ہیں،دونوں بھائیوں کی ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments