مون سون سے قبل ہی حکومت ضروری اقدامات کر چکی :عظمیٰ بخاری

مون سون سے قبل ہی حکومت ضروری اقدامات کر چکی :عظمیٰ بخاری

تمام اضلاع میں واسا قائم ، 105انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس پر کام تیزی سے جاری مریم نواز سٹوریج سسٹم میں اگلے 50سال کے انتظامات کررہیں :وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (این این آئی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے مون سون سیزن سے قبل ہی تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پنجاب بھر میں تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،تمام اضلاع میں واسا کا نظام قائم کر دیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں 15اضلاع کی واسا کو 272نئی اور جدید 12اقسام کی مشینری فراہم کی جا چکی ۔ انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام اضلاع کو مزید 694جدید مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

جس سے نکاسی آب کے نظام کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا ،پنجاب بھر میں 105انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے ، 82ٹینکس  مکمل کئے جا چکے ، باقی 23پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ، آئندہ 11روز کے اندر باقی سٹوریج ٹینکس بھی مکمل کر لیے جائیں گے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس کا منصوبہ نہ صرف بارشی پانی کے موثر انتظام میں معاون ثابت ہوگا بلکہ زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ، وزیراعلیٰ مریم نواز صرف آج کے مسائل حل نہیں کر رہیں بلکہ پنجاب کے واٹر سٹوریج سسٹم کو آئندہ 50سال کی ضروریات کے مطابق مضبوط بنیادوں پر استوار کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...