حکومت بھتہ ٹیکس لیوی ختم ،پٹرول کی قیمت کم کرے ، حافظ نعیم
آئی پی پی مافیا کو سالانہ 2 ہزار ارب روپے نہ بننے والی بجلی کے دئیے جا رہے ہیں عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور 7 اگست کو پاکستان بھر کی شاہراہیں بند کردیں
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھتہ ٹیکس ہے ۔ حکومت یہ جبری ٹیکس ختم کرے اور پٹرول کی قیمت کم کرے ۔ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کے عوام نے 1900 ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں جگا ٹیکس ادا کیا ۔اس لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ ایک طرف ہر لٹر پٹرول پر 125 روپے لیوی اور ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں دوسری جانب آئی پی پی مافیا کو سالانہ 2 ہزار ارب روپے نہ بننے والی بجلی کے دئیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام اپنے حق کے لیے نکلیں اور 7 اگست کو پاکستان بھر کی شاہراہیں بند کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments