پیپلزپارٹی والوں کے ہمیں طعنے !اللہ کی شان :عظمیٰ
الفاظ کا چناؤ درست کریں ، بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں،زبان درازی کاجواب ملے گا بلاول پنجاب کے شہروں کے نام لیکر جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے :وزیر اطلاعات
لاہور(نیوزایجنسیاں )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ بلیک میلنگ کے مینڈیٹ کی پیداوار اب ہمیں طعنے دے رہے ہیں، اللہ کی شان ہے ۔ اپنے والد کی عمر کے شخص کو الٹے سیدھے منہ بنا کر رائیونڈ، رائیونڈ کے طعنے دئیے ہیں۔ جب آپ کا لیڈر کسی والد کی عمر جیسے بڑے شخص کی تضحیک کرے تو کیا وہ آپ کو تضحیک نہیں لگتی؟ آپ لوگوں نے باجماعت رائیونڈ کو مذاق بنا رکھا ہے اور ٹیڑھے منہ بنا کر اپنے سے بڑی عمر کے آدمی کی تضحیک کرتے ہیں۔ اگر آپ لوگ اسی طرح زبان درازی کریں گے تو پھر اس کا جواب بھی ملے گا۔ بلاول صاحب آسمان سے اترے کوئی اوتار نہیں ہیں کہ ان پر تنقید نہ کی جا سکے ۔ بلاول بھٹو اپنی تقریروں میں پنجاب کے مختلف شہروں کے نام لے لے کر غلط بیانی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بلاول بھٹو کا یہ رویہ آپ کو مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ نہیں لگتا؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments