غزہ :مزید 6فلسطینی شہید جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے ، غزہ سٹی کے پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔۔۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب اسرائیلی قابضین کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوئے جن میں 3 کی حالت تشویش ناک ہے ۔ فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں شہری آج بھی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، اسرائیل کے بڑھتے کنٹرول کے باعث عام شہری مسلسل مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کئی سڑکیں دھماکوں سے تباہ کر دیں، سرحدی علاقوں پر فائرنگ بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments