اپنی قبر تیار کرا رکھی ہے ،عطا اللہ عیسی خیلوی کا کا انکشاف

 اپنی قبر تیار کرا رکھی ہے ،عطا اللہ عیسی خیلوی کا کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کر کے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

عطا اللہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے ، میری قبر عیسی خیل میں تیار ہے ، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے ، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے ، اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے ۔ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے پرسکون موت عطا فرمائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...