چاندی61،سونا 4600روپے سستا،ڈالر کی قدربھی کم
تولہ سونا 4لاکھ 27ہزار 436،دس گرام 3لاکھ 66ہزار 457کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزیدسستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کی کمی سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 61 روپے کی کمی سے 6309 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.87 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.90 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments