قصور:نوجوان پستول صاف کرتے گولی لگنے سے جاں بحق

قصور:نوجوان پستول صاف  کرتے گولی لگنے سے جاں بحق

قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ صدر قصور کے علاقے کھارا گاؤں میں 22 سالہ نوجوان پستول صاف کرنے کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق عابد اور اس کا دوست شعیب موقع پر موجود تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عابد نے پستول کا میگزین نکال کر شعیب کے حوالے کیا، تاہم اسی دوران مبینہ طور پر اچانک فائر ہوگیا، جو عابد کے سینے میں جا لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...