مودی نے کبھی اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کیا:نصیر الدین شاہ

مودی نے کبھی اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کیا:نصیر الدین شاہ

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے نئی دہلی میں طلبہ احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 نصیر الدین شاہ نے سینئر صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر مجھے بالکل حیرت نہیں ہوئی، مودی نے کب ایمانداری سے کسی چیز کے بارے میں بات کی ہے ؟ کیا انہوں نے کبھی اپنی کسی غلطی کی ذمے داری قبول کی ہے ؟ کیا انہوں نے کبھی اس حقیقت کو قبول کیا ہے کہ وہ بھی غلطی پر ہو سکتے ہیں؟ نہیں کیا۔بھارتی اداکار نے کہا کہ مودی کو پارسا بنا کر پیش کیا گیا ہے اور انہوں نے جو یہ جادو بظاہر کیا ہے اسے دیکھنا حیرت انگیز ہے ۔ مودی کبھی بھی پریس سے بات نہیں کرتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...