سیاح کی تصویر کھینچنے کی درخواست نے بچھڑے رشتے دار ملا دئیے

 سیاح کی تصویر کھینچنے کی درخواست نے بچھڑے رشتے دار ملا دئیے

شنگھائی (نیٹ نیوز)شنگھائی سے تعلق رکھنے والے چِن جائی نے صوبہ یوننان کی مشہور جھیل Lugu کی سیر کا فیصلہ کیا۔ تائیوان کے ایک سیاح نے درخواست کی کہ وہ ایک تصویر کھینچ دیں۔

گفتگو ہوئی تو چِن جائی کو علم ہوا کہ سیاح کا آبائی گھر صوبہ Zhejiang کے ایک چھوٹے قصبے Puyuan میں ہے ۔اس نے چِن جائی کو بھی پرجوش کر دیا کیونکہ ان کا تعلق بھی Puyuan سے ہے اور دونوں نے اکٹھے تصویر بھی کھینچی۔اسی طرح چِن جائی نے یہ بھی دریافت کیا کہ سیاح کا خاندانی نام Fei ہے ۔اس سے چِن جائی کو لگا کہ وہ دونوں رشتے دار ہیں اور انہوں نے اپنے والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے کہا کہ وہ Fei سے پوچھیں کہ کیا اس کے والد کا نام Fei Yunfeng تو نہیں۔ Fei  نے اس کا جواب اثبات میں دیا اور مزید تفصیلات کا تبادلہ ہوا تو تصدیق ہوگئی کہ Feiچِن جائی کے خاندان کا ایسا فرد ہے جس سے دہائیوں سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...