کاہنہ:زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے چوکیدار جاں بحق
کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔
شہزاد احمد زیر تعمیر مکان294 جی میں چوکیدار کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ پانی کی موٹر شاٹ ہوجانے سے زوردار کرنٹ لگا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments