ڈاکوؤں نے 8شہریوں سے ساڑھے 17لاکھ نقدی لوٹ لی
ڈکیتی کی وارداتیں شیراکوٹ ،جنوبی چھاؤنی ،نولکھا اور دیگر علاقوں میں ہوئیں شادمان سے احسن ، مستی گیٹ تجمل ، اچھرہ سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 11 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شیراکوٹ میں منصور سے 3لاکھ 90ہزار روپے اور موبا ئل فون،جنوبی چھاؤنی میں عبداللہ سے 3لاکھ75ہزار روپے اور موبائل،شالیمار میں ساجد سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل،لیاقت آباد میں بختیار سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ، راوی روڈ میں شہزاد سے 3لاکھ روپے اورموبائل فون ،نولکھا میں اویس سے 10 ہزار روپے اور موبائل ، گرین ٹاؤن میں فرحان سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شیرا کوٹ کے علاقے میں دانش سے 5 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم ملزموں نے شادمان سے احسن ، مستی گیٹ سے تجمل اور اچھرہ سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments