لاری اڈا :مبینہ پولیس مقابلہ، 2ملزم زخمی حالت میں گرفتار

لاری اڈا :مبینہ پولیس مقابلہ، 2ملزم زخمی حالت میں گرفتار

دونوں ملزم ساتھی کی گولیوں سے زخمی ہوئے ، 60مقدمات میں ملوث:پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈا پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ڈکیتی کے 2ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاری اڈا پولیس نے واردات کی اطلاع پر فوری علاقہ میں ناکہ بندی کر دی اور اس دوران 3موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ، پولیس نے تعاقب کیا تاہم اس دوران 2 ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جنہیں  گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت عمران اور مون کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی سمیت 60 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ،فرار ملزم کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...