گیس کی جگہ بجلی کے چولہے سے دمہ کی شدت میں کمی

گیس کی جگہ بجلی کے چولہے سے دمہ کی شدت میں کمی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) گیس کی جگہ بجلی کے چولہے کو استعمال کرنے سے دمہ کی علامات کی شدت گھٹ جاتی ہے ،یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کیس ویسٹرن ریورس یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ گیس کے چولہوں کے استعمال سے دمہ کی علامات کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ چولہے قدرتی گیس سے جلتے ہیں اور اس گیس کو جلانے سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ جیسی گیسیں فضا میں خارج ہوتی ہیں۔طویل المیعاد بنیادوں پر اس آلودگی سے پھیپھڑوں کے افعال کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے ۔تحقیق کے مطابق گیس کی جگہ بجلی کے چولہوں کے استعمال سے گھروں کی اندرونی فضا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں 70 فیصد تک کمی آئی جبکہ دمہ سے متاثر مریضوں کی علامات کی شدت بھی گھٹ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...