امریکا،بند گوبھی کے پتوں میں خطرناک جرثومے کا انکشاف
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں بند گوبھی کے پتوں (آئس برگ لیٹیوس) میں خطرناک جرثومے کی موجودگی سامنے آنے کے بعد صحت حکام نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ایف ڈی اے کی تحقیقات کے دوران ٹیلر فارمز کی فراہم کردہ کٹی ہوئی آئس برگ لیٹیوس کے ایک نمونے میں سائیکلوسپورا نامی طفیلیہ دریافت ہوا، جو سائیکلوسپوریاسس نامی معدے کی بیماری کا باعث بنتا ہے ۔ یہ انفیکشن آلودہ خوراک یا پانی کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں اس بیماری سے اب تک ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ آئس برگ لیٹیوس عام طور پر برگر، سینڈوچ اور سلاد میں استعمال کی جاتی ہے ، جس کے باعث اس کے ذریعے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments