موت کی پتلون،نئے فیشن پر تنازع ، معاملہ کیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) بین الاقوامی برانڈ زارا کی نئی متعارف کروائی گئی ‘فلوئی وائیڈ لیگ پینٹ’ نے اس وقت عالمی سطح پر ایک انوکھی بحث چھیڑ دی ہے۔
چوڑی ٹانگوں اور انتہائی لمبی کٹائی والی اس پتلون کو سوشل میڈیا پر صارفین نے طنزاً ‘ڈیتھ پینٹس’ یا ‘موت کی پینٹ’ کا نام دے دیا ہے ، کیونکہ اس کی زیادہ لمبائی کی وجہ سے لوگ چلتے ہوئے ٹھوکر کھا کر گر رہے ہیں۔اس پینٹ کو پہننے والے متعدد افراد کا کہنا ہے کہ اس کا ڈیزائن عام استعمال کے لیے بالکل غیر عملی ہے ۔ ڈھیلی ڈھالی اور لمبی ہونے کی وجہ سے چلتے وقت پاؤں پائنچے میں پھنس جاتا ہے ، جس کی وجہ سے مصروف سڑکوں یا سیڑھیوں پر چلنا خاصا خطرناک ثابت ہو رہا ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں زارا کے نمائندے سے اس پر تبصرہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments