بحرین،کویت کے طیاروں سے ایران پر حملے کا انکشاف

 بحرین،کویت کے طیاروں سے ایران پر حملے کا انکشاف

رواں ماہ ان جنگی طیاروں نے ایرانی ڈرونز،میزائلز کے ڈپوؤں کو نشانہ بنایا امارات نے انٹیلی جنس فراہم کی اور دفاعی فضائی کور دیا:وال سٹریٹ جرنل

واشنگٹن (دنیا نیوز )امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بحرین اور کویت نے خفیہ طور پر اپنے جنگی طیارے بھیج کر ایران کے اندر فوجی ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا، یہ تہران کے خلاف ان ممالک کی پہلی براہِ راست جوابی کارروائی ہے ۔ رواں ماہ کے شروع میں کی گئی ان فضائی کارروائیوں میں ایران میں موجود ڈرون ،میزائل ذخیرہ کرنے والے ڈپوؤں اور دیگر اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں متحدہ عرب امارات نے ہدف بنانے کیلئے انٹیلی جنس فراہم کی اور حملے کے دوران کویت اور بحرین کے طیاروں کو دفاعی فضائی کور مہیا کیا۔ یہ قدم خطے میں عرب ممالک کے آپس میں بڑھتے ہوئے تعاون اور ایران کے ساتھ جاری طویل جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...