پٹرول مزید 3روپے 39پیسے ، ڈیزل 4روپے 7پیسے سستا

پٹرول مزید 3روپے 39پیسے ، ڈیزل 4روپے 7پیسے سستا

پٹرول کی نئی قیمت 328روپے 56پیسے ،ڈیزل کی 385روپے 86 پیسے لٹرمقرر

اسلام آباد(نامہ نگار، دنیا نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت اوگرا نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے 39پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے  فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج 5 اگست کیلئے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...