چیری:عالمی سطح پر2کروڑ گاڑیوں کی فروخت کاسنگِ میل عبور
کراچی (این این آئی)پاکستان میں چیری گاڑیوں کی مقامی شراکت دار ماسٹر آٹو انجینئرنگ (MAE) نے چیری گروپ کی ایک اور اہم عالمی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیری نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 2کروڑ گاڑیوں کی فروخت کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
اس کے علاوہ چیری ایک ہی ماہ میں 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں برآمد کرنے والی پہلی چینی آٹو موبائل کمپنی بھی بن گئی ہے ۔ یہ کامیابیاں عالمی آٹو موبائل صنعت میں چیری کی تیز رفتار ترقی اور مضبوط عالمی مقام کی عکاسی کرتی ہیں۔جولائی 2026 کے دوران چیری گروپ نے مجموعی طور پر 276820 گاڑیاں فروخت کیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23.3 فیصد زیادہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments