عمران خان اور اہلیہ کی 45منٹ تک ملاقات بشریٰ سے بیٹی اور بھابی بھی ملیں

عمران خان اور اہلیہ کی  45منٹ تک ملاقات بشریٰ سے بیٹی اور بھابی بھی ملیں

راولپنڈی(خبر نگار)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، دونوں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔۔۔

 ملاقات مکمل ہونے کے بعد بانی اور بشریٰ بی بی کو واپس سیلز میں منتقل کردیا گیا، بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھا بی نے بھی جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کی،یہ ملاقات بھی تقریباً 45منٹ جاری رہی، جس کے دوران بشریٰ بی بی کی صحت اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی، ملاقات مکمل ہونے کے بعد ان کی بیٹی اور بھا بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں، دوسری جانب بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، اڈیالہ روڈ پر علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی سمیت کارکنوں نے دھرنا بھی دیا جسے بعدازاں ختم کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، شاہد خٹک، علی زمان، معین قریشی اور پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی اڈیالہ روڈ پر موجود رہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...