سلووینیا :بھارتی سفارتخانے پر خالصتان حامیوں کے نعرے درج
سکھوں کیلئے 15 اگست یوم آزادی کی حیثیت نہیں رکھتا:بھارت کے نام پیغام
لیوبلیانا (اے پی پی)بھارت کے یوم آزادی سے قبل سلووینیا کے دارالحکومت لیوبلیانا میں بھارتی سفارتخانے کی عمارت پر خالصتان کے حامیوں کی جانب سے نعرے درج کیے گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سفارتخانے کے مرکزی دروازے پر خالصتان زندہ باد اور بھارت مخالف نعرے لکھے گئے جبکہ داخلی راستے پر خالصتان کے پرچم بھی لگائے گئے ۔ بھارتی سفیر امیت نارنگ کے نام پیغام میں کہا گیا کہ پنجاب میں سکھوں کیلئے 15 اگست یوم آزادی کی حیثیت نہیں رکھتا۔ مبصرین کے مطابق واقعے نے بھارت کے داخلی سیاسی، علاقائی اور شناختی تنازعات کو ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments