مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے :بھارت

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات  کا جائزہ لے رہے :بھارت

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔۔

 ،منگل کو دارالحکومت نئی دہلی میں نیوز بریفنگ کے دوران میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ حال ہی میں ہونے والے معاہدے کے حوالے سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم مغربی ایشیا کے تنازعے میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔جہاں تک اس مخصوص معاہدے کا تعلق ہے ، ہم اس کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، بالخصوص اپنی قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے ، اور ساتھ ہی علاقائی استحکام، امن اور سلامتی سے متعلق امور کو بھی مدنظر رکھ رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...