شام : بشارالاسد کو غیر موجودگی میں سزائے موت
بشار الاسد منصوبہ بندی کے تحت قتل، غیرقانونی حراست جیسے جرائم میں مجرم قرار
مشق،بوگوٹا(اے ایف پی)شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو 14 سالہ خانہ جنگی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزام میں غیرحاضری میں سزائے موت سنا دی۔ جج فخرالدین الاریان نے بشار الاسد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل، بچوں سمیت متعدد افراد کے قتل، تشدد اور غیرقانونی حراست جیسے جرائم میں مجرم قرار دیا۔ شام کے عبوری حکمرانوں کی جانب سے دسمبر 2024 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے ۔ عدالت نے بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد سمیت سابق فوجی اور سکیورٹی حکام میں سے 6 افراد کو بھی غیرحاضری میں سزائے موت سنائی۔ شام کی خانہ جنگی میں 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔کولمبیا کی نئی حکومت نے گولان ہائٹس پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرلیا، جس کے بعد امریکا کے بعد کولمبیا دوسرا ملک بن گیا ہے ۔ واضح رہے سابق صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردئیے تھے ۔ شام نے کولمبیا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے اور خودمختاری کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments