حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات کرے ، محسن نقوی نے مرض درست بتایا، دوا غیر قانونی:راجہ ناصر عباس

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات  کرے ، محسن نقوی نے مرض درست  بتایا، دوا غیر قانونی:راجہ ناصر عباس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات ہو تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے۔

 اگر حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ رہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائے ،حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو بات کرے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں مذاکرات کریں تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم ہاؤس جا کر ان کی پوزیشن کو قانونی جواز نہیں فراہم کرنا چاہتے ، مزید کہا کہ محسن نقوی کی سسٹم کولیپس کرنے کی بات کی تائید کرتا ہوں، محسن نقوی نے جس مرض کی نشاندہی کی وہ درست ہے مگر تجویز کی گئی دوا غیر قانونی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...