ایران کا امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے دو سیل تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کا امریکی اور اسرائیلی انٹیلی  جنس کے دو سیل تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران(مانیٹر نگ ڈیسک)ایران کی وزارتِ اطلاعات نے سیستان اور بلوچستان میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ دو ‘منظم سیلز’ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

وزارت کے مطابق چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید دو افراد سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ۔ وزارتِ اطلاعات نے کہا ہے کہ ‘یہ افراد جنوبی سیستان و بلوچستان کے اقتصادی انفراسٹرکچر پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔اس بیان کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ چار افراد پر مشتمل ایک گروہ بھی گرفتار کیا گیا ہے جس پر زاہدان میں شہریوں کے اغوا اور ان کے اہلِ خانہ سے بھتہ وصول کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...